آمر کی سکیورٹی پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، مشرف کیلئے محفوظ ترین جگہ جیل ہے: نثار کھوڑو

Apr 22, 2014

کراچی (وقائع نگار) سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیلئے سب سے محفوظ جگہ جیل ہے۔ مشرف کو سکیورٹی دینا اور منتخب وزیراعظم بے نظیربھٹو کو سیکورٹی نہ دینا دوہرا معیار ہے۔ سندھ اسمبلی میں فرانس کے سفیر فلپی تھائی باد نے سینئر وزیر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ مشرف کوسیکورٹی دینا دوہرا معیار ہے۔ عوام کی منتخب وزیراعظم بے نظیربھٹو نے دو مرتبہ سیکورٹی مانگی مگر انہیں سکیورٹی نہ دی گئی۔ آج ایک آمرکی سکیورٹی پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں