مظفرگڑھ(آئی این پی )مظفرگڑھ میں پانی کی پائپ لائن کو گیس پائپ لائن سمجھ کر شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے ا ڑا دیا ،دھماکہ گزشتہ شب ہوا تھا۔پولیس رات بھر جگہ کا تعین نہ کر سکی۔صبح سکیورٹی اداروں نے پہنچ کر جگہ کا تعین کیا۔سکیورٹی ذرائع کیمطابق شدت پسندوں نے پانی کی پائپ لائن کو گیس پائپ لائن سمجھ کر نشانہ بنایا۔دھماکے سے پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا ہے ،پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔