اسلام آباد (آن لائن) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے کہا ہے وزیراعظم نے حامد میر پر حملے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیدیا ہے، صحافیوں کو ان کے حقوق دلوانے میں موجودہ حکومت اپنا بہترین کردار ادا کرے گی، حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے سینٹ اور قومی اسمبلی میں خصوصی کمیٹی کا قیام عمل میں لارہے ہیں، ہر حال میں صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ اعتزاز احسن کے ہمراہ پریس گیلری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی سینٹ اور قومی اسمبلی میں اس حوالے سے قانون سازی کریں گے ۔ حامد میر پر حملے کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس حوالے سے ایف آئی آر حامد میر صحت یاب ہونے کے بعد خود درج کرائیں۔