خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے’’ میرس‘‘ وائرس پر وزیر صحت کو برطرف کردیا

Apr 22, 2014

ریاض (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے میرس وائرس پر وزیر صحت کو برطرف کردیا۔ پیر کو شاہی محل سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ سلطنت میں نظام تنفس کی وباء کو پھیلنے میں ناکامی پر وزیر صحت عبداللہ الرابعیہ کو برطرف کرکے انہیں شاہ عبداللہ کا مشیر بنادیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ پر وزارت صحت کا قلمدان وزیرمحنت عادل فقیح کو سونپ دیا گیا ہے۔ ستمبر 2012ء میں (MERS)وائرس کی دریافت کے بعد مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب وہ پہلا ملک رہا جہاں سب سے زیادہ شہری اس وبائی انفیکشن کا شکار ہوئے۔

مزیدخبریں