مس کنڈکٹ‘ ایف بی آر نے پرنسپل اپریزر خالد شہاب کو برطرف کردیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ کسٹمز کراچی میں تعینات پرنسپل اپریزر خالد شہاب انصاری کو مس کنڈکٹ کے الزام میں ملازمت سے برطرف کردیا۔ اِن لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 18 کے افسر قیصر اشتیاق نے ہیڈ کوارٹرز میں سیکنڈ سیکرٹری کے منصب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ گریڈ 19 کے افسر غلام شبیر میمن 29 جون کو مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن