اسلام آباد (رائٹرز) کوئٹہ سے گرفتار ہونے والے القاعدہ کے رہنما یونس الموریطانی کی تصویر گزشتہ روز جاری کردی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق القاعدہ رہنما یونس الموریطانی کو پاکستان اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں نے کوئٹہ میں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔ یونس پر امریکہ، یورپ اور آسٹریلیا میں حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے اور اسے موریطانیہ کی عدالت سے 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔