اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کیلئے وزارت داخلہ اور دفاع کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ بلاتاخیر ووٹنگ کیلئے چھٹی کا اعلان کیا جائے 25 اپریل کو 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات ہونا ہیں جن میں 20لاکھ سے زائد افراد ووٹ ڈالیں گے۔ قبل ازیں الیکشن کمشن نے انتخابات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے تاہم تمام پریذائیڈنگ افسر موبائل فون پر پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔