اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے چینی صدر کے خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں 350، اختتام پر 360 پارلیمنٹرینز موجود تھے۔ چینی صدر نے 36 منٹ، وزیراعظم نوازشریف نے 9 منٹ اور قائد حزب اختلاف نے 2 منٹ خطاب کیا۔