چینی صدر کے خطاب نے نئی تاریخ رقم کر دی ،’’اوپنگ بیٹسمین ‘‘ خاموش کیوں؟

Apr 22, 2015

نواز رضا۔۔۔پارلیمنٹ کی دائری

عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنک نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا جہاں انہوں نے اپنی 35منٹ کے خطاب میں پاکستان کے عوام سے جس طرح اظہار یکجہتی اور محبت کا اظہار کیا اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، انکے خطاب نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ دوسری طرف سے وزیر اعظم محمد نوازشریف نے جس طرح  چین کی سلامتی اور یکجہتی کے بارے میں دوٹوک الفاظ میں پاکستان کی پالیسی کا اعلان کیا ہے اس سے ہی واضح ہوتا ہے کہ پاکستان چین کی سلامتی کے بارے میں کس حد تک متفکر ہے۔اگرچہ وزیراعظم نوازشریف نے لکھی ہوئی تقریر پڑھی جس میں خوبصورت الفاظ کا انتخاب کیا گیا۔ پارلیمنٹ کے درو دیوار میں وزیراعظم کے ’’اوپننگ بیٹسمین‘‘ چوہدری نثار علی خان کی فی البدیہہ تقریر کی گونج ابھی تک سنائی دیتی ہے جب انہوں نے مئی 2013ء کو اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے چینی قیادت کیلئے جن الفاظ میں محبت کا اظہار کیا تھا‘ لیکن اب وہ بالکل خاموش بیٹھے رہے۔

مزیدخبریں