خانیوال (صباح نیوز) ضلع خانیوال میں جنگی طیاروں کی نچلی سطح پر پروازیں، جنگی طیاروں کو دیکھنے کے لئے بچے، بڑے اور خواتین گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔ جنگی جہاز کی آواز سنتے ہی بچے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگانے لگے۔ جنگی طیاروں نے نچلی سطح پر چار مرتبہ پرواز کی۔