کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں وزیر بلدیات و اطلاعات و نشریات شرجیل میمن کی طرف سے انکی وکیل شازیہ ہنجرا نے جواب جمع کرایا۔ جواب میں کہا ہے کہ تقریر کا مقصد کسی بھی طرح عدالت کی توہین کرنا نہیں تھا جس پر عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔