واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے معروف اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ایک نامہ نگار کیخلاف ایران میں جاسوسی کے الزامات کو ’نامعقول‘ قرار دیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار جیسن رضائیان کی وکیل کے مطابق ان پر جاسوسی کے الزامات کے علاوہ حکومت مخالف طبقوں کے ساتھ تعاون کرنے اور ایران کیخلاف پروپیگنڈا کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔