بحیرہ روم میں غرق کشتی کے کپتان سمیت 2گرفتار ، قتل انسانی سمگلنگ کا مقدمہ

اٹلی ( بی بی سی + اے ایف پی ) انٹرنیشنل آرگنائزیشن فورما ئیگریشن یعنی پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں گذشتہ سال اس عرصے کے مقابلے میں اس سال 30 فیصد زیادہ تارکین وطن ہلاک ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں ڈوبنے والی غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کے کپتان سمیت حراست میں لئے گئے دونوں افراد کیخلاف قتل اور انسانی سمگلنگ کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ترکی کے کوسٹ گارڈز نے سمندر میں ایک کشتی کو بچا لیا ، 30 شامی تارکین وطن سوار اور وہ یونان جانا چاہتے تھے۔ یورپی یونین نے تارکین وطن کے بحران سے نمٹنے کیلئے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔ ٹرائٹن پٹرولنگ بہتر بنانے، انسانی سمگلروں کی کشتیوں کو تباہ کرنے کیلئے فوج کو اختیار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...