مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) سابق وفاقی وزیر حج اعجاز الحق نے مدینہ منورہ میں ’’نوائے وقت‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد کے فیصلے پارلیمنٹ میں نہیں ہوتے۔ حکومت کو حتمی فیصلہ کر کے سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔ 1988ء میں اگر قومی اسمبلی میں ایٹمی دھماکے کرنے پر رائے شماری کرائی جاتی تو یہ دھماکے کبھی نہ ہو پاتے۔ سعودی عرب میں پاکستانی افواج وقتاً فوقتاً 1980 ء سے موجود ہیں۔ اب بھی سعودی عرب کے تحفظ اور سالمیت کیلئے پارلیمنٹ سے پوچھے بغیر فوج کو سعودی عرب کے تحفظ کیلئے بھیجا جائے۔