لاہور(کلچرل رپورٹر)کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان کے زیراہتمام شہنشاہ ظرفت منورظریف ،معین اختر،ببوبرال اورمستانہ کی یاد میں تقریب میںفن وثقافت اورصحافت سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کرکے چارچاندلگادیئے۔پارلیمانی سیکرٹری انفارمشن وکلچرالحاج رانامحمدارشد،سہیل احمد،سیدنور،نشو،فہیم مظہر،خاورنعیم ہاشمی، قاضی سعید، ایثاررانا، چودھری اعجازکامران ،فیاض خان ،اشرف خان، شیبابٹ ،شفق علی،نورالحسن، نمرین بٹ، سعدیہ انور، ناصرنقوی، اچھی خان، سکندر بدر میانداد، غفوربٹ ، محمدپرویزکلیم،چودھری ارشد وڑا ئچ ، حمزہ پاشا، ڈاکٹرصغریٰ صدف ،صوفیہ بیدار،عرفان کھوکھر،قیصرندیم گڈو، کوریوگرافرکاشف اوردیگرشامل تھے۔رانامحمدارشد کا کہنا تھا کہ یہ فنکارملک کاسرمایہ تھے ان کی خدما ت کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔سیدنور کاکہناتھاکہ لیجنڈ فنکاروں کی دستاویزی فلمیں بھی بننی چاہیں۔اس سلسلے میں اپنی خدمات پیش کرنے کوتیارہوں۔سہیل احمدکاکہناتھاکہ یہ چارو ں فنکارفن کی دنیامیںاپناالگ مقام رکھتے ہیں۔ منورظریف کے علاوہ دیگر تین فنکارو ںکے ساتھ کام کیاہے‘ وہ فن کا خزانہ تھے۔ جگت میں جو ٹائمنگ ان کی تھی میں نے آج تک کسی اور فنکارکی نہیں دیکھی۔ دیگر مقررین نے بھی منور ظریف، معین اختر،ببوبرال اورمستانہ کے فن پرروشنی ڈالی۔
منور ظریف، معین اختر، ببو برال، مستانہ کی یاد میں تقریب
Apr 22, 2015