لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سابق قومی کپتان سلمان بٹ سے رابطہ کر لیا۔ حالیہ آئی سی سی اجلاس میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سلمان بٹ کے رویئے کی تعریف کی اور انہیں بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی رعایت دینے کی سفارش کی تھی۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن نے سابق کپتان سے رابط کیا ہے اور انہیں 28 اپریل کو دوبئی آنے کے لئے کہا ہے۔ جس کے بعد امکان ہے کہ سلمان بٹ کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ سلمان بٹ کا تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ مجھے خوشی ہے کہ آئی سی سی نے میرا موقف سننے کے لئے وقت دیا ہے میری کوشش ہوگی کہ بھرپور انداز میں اپنا کیس پیش کر سکوں۔کھیل میں واپسی کے لئے پرامید ہوں ۔