زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے : خالد محمود

لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں آئندہ ماہ ہونیوالی یہ سیریز اہم کردارادا کر سکتی ہے۔ زمبابوے کے دورہ پاکستان سے کرکٹ بورڈ کو دیگر ملکوں کو دعوت دینے اور انہیں پاکستان آکر کھیلنے کے لئے راضی کرنے میں آسانی ہوگی۔ یہ ایک بریک تھرو ہے۔  زمبابوے کا یہاں کھیلنا خوش آئندہ بات ہے۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی تو ہو جائے گی لیکن کھیل کے میدان کی رونقیں بحال ہونے میں ابھی خاصا وقت لگے گا۔میں سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے ناتو شائقین کھلاڑیوں کے پاس جا سکیں گے ور نہ کرکٹرز عوام میں گھل مل سکیں گے۔ شائقین غیر ملکی کرکٹرز کے آٹو گراف لیتے اور  پریکٹس کرتے ہوئے دیکھنے سے محروم رہیں گے۔ کرکٹ اپنے اصل رنگ میں تو نہیں ہوگی۔۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...