ڈیف ٹی ٹونٹی ایشیا کپ‘ بھارت نے سری لنکا کو 18 رنز سے ہرا دیا

Apr 22, 2015

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پہلے ڈیف ٹی ٹونٹی ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 18 رنز سے ہرا دیا۔ بھارتی ٹیم  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوںپر 128 رنز بنائے۔ اندرا جیت یادیو 8 چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔  سانکا منجولا نے 2 جبکہ لکسان فرنیڈو، سوموڈو لنکا اور نالن سمیرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکن بلے بازوں کی سست روی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے 129 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا ٹیم  8 وکٹوں پر 110 رنز بنا سکی۔ سومودو لنکا نے 9، ہیماجتھ واجیرا نے  19، تھارنکا سمپاتھ نے 13، راجیتھا آسانکا نے 12، لکسان فرنیڈو نے 12 نمایاں رنز بنائے۔ سے ویپل پاٹیل نے 3 ، گروباکس سنگھ نے 2 جبکہ گلدیپ اور لوکیش راول نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں  صبح 9 بجے میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میںمد مقابل ہونگی۔

مزیدخبریں