”روشنی کے مینار“

٭ زمانہ برے لوگوں کی برائی وجہ سے خراب نہیں ہوتا بلکہ اچھے لوگوں کی خاموشی کی وجہ سے خراب ہوتا ہے۔
٭ دنیا میں سب سے تیز رفتار چیز دعاہے کیونکہ یہ دل سے زبان تک پہنچنے سے پہلے خدا تک پہنچ جاتی ہے۔
٭ زندگی کو سادہ مگر خیالات کو بلند رکھو
٭ دولت کی محبت غریبی کا ڈر پیدا کرتی ہے۔
٭ مصیبت میں گھبرانا سب سے بڑی مصیبت ہے
٭ زندگی میں اچھے لوگوں کی تلاش مت کرو آپ خود اچھے بن جائیں ۔
٭ اپنی سوچوں کو پانی کے قطروں سے زیادہ شفاف رکھو کیونکہ جس طرح قطروں سے دریا بنتے ہیں اس طرح سوچوں سے کردار بنتے ہیں۔
٭ بات تمیز سے اور اعتراض دلیل سے کرو۔
٭ اگر زندگی میں سکون چاہتے ہوتو کبھی کسی سے توقع مت رکھو کیونکہ توقع کا پیالہ ہمیشہ ٹھوکر کی ذد میں رہتا ہے۔
(یاسر رضا چوہدری)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...