ضمنی الیکشن کے موقع پرحلقے میں سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں , حلقے میں 8 ہزار سے زائد اہلکار تعینات :الیکشن کمیشن

Apr 22, 2015 | 16:59

این اے 246میں  الیکشن ضمنی  ہیں لیکن گہما گہمی اور تیاریاں عام انتخابات سے بھی کہیں زیادہ  ہیں،سیاسی پہلوان بڑے مقابلے کیلئے بے چین ہیں،حلقے میں ووٹرز کی تعداد تین لاکھ ستاون ہزار سات سو اکیاسی ہے جبکہ  پولنگ کیلئے تین لاکھ  اٹھاون ہزار پانچ سو بیلٹ پیپر ریٹرننگ افسروں کے حوالے کر دیئے گئے ہیں ۔ انتخابی سامان کی متعلقہ عملے کو فراہمی کردی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے زائد المعیاد شناختی کارڈ رکھنے والوں کو بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی ہے تاہم پولنگ سٹیشنز میں موبائل فون کا استعمال ممنوع ہوگا، صرف پریذائیڈنگ افسران کو موبائل فون لانے کی اجازت ہے ۔ حلقے کے تمام دو سو تیرہ پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ، پولنگ کے روز  ہزاروں پولیس اور رینجرزاہلکار تعینات ہونگے
این اے 246میں  الیکشن ضمنی  ہیں لیکن گہما گہمی اور تیاریاں عام انتخابات سے بھی کہیں زیادہ  ہیں،سیاسی پہلوان بڑے مقابلے کیلئے بے چین ہیں،،حلقے میں ووٹرز کی تعداد تین لاکھ ستاون ہزار سات سو اکیاسی ہے جبکہ  پولنگ کیلئے تین لاکھ  اٹھاون ہزار پانچ سو بیلٹ پیپر ریٹرننگ افسروں کے حوالے کر دیئے گئے ہیں ۔ انتخابی سامان کی متعلقہ عملے کو فراہمی کردی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے زائد المعیاد شناختی کارڈ رکھنے والوں کو بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی ہے تاہم پولنگ سٹیشنز میں موبائل فون کا استعمال ممنوع ہوگا، صرف پریذائیڈنگ افسران کو موبائل فون لانے کی اجازت ہے ۔ حلقے کے تمام دو سو تیرہ پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ، پولنگ کے روز  ہزاروں پولیس اور رینجرزاہلکار تعینات ہونگے
 حلقے میں 8 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے
  ذرائع کے مطابق ویسٹ زون کے ہر تھانے سے  دس دس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس محض تین منٹ میں رسپانس دے گی  ۔ کراچی میں چوبیس اپریل رات بارہ بجے تک ڈبل سواری پر بھی پابندی رہے گی  الیکشن کمیشن کی درخواست پر کے الیکٹرک نے تئیس اپریل کو حلقے میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہےکراچی میں 23 اپریل کو ہونے والے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کیلئے سیکیورٹی پلان کو عملی شکل دے دی گئی ہے، این اے 246 میں پولیس کے ہمراہ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز موجود ہوں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک پریذائیڈنگ افسر موجود ہو گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے  رینجرز کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دیے جانے پر پریذائیڈنگ افسران نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پریذائیڈنگ افسران کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر بھی رینجرز کی تعیناتی ایک اچھا اقدام ہے۔ ضلع وسطی کراچی میں پولیس اور رینجرز کا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے،جہاں سے کسی بھی اطلاع پر کارروائی کی جائے گی۔ پولنگ سٹیشنز میں 8 سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ زون کے ہر تھانے سے  دس دس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس محض تین منٹ میں رسپانس دے گی  ۔ کراچی میں چوبیس اپریل رات بارہ بجے تک ڈبل سواری پر بھی پابندی رہے گی  الیکشن کمیشن کی درخواست پر کے الیکٹرک نے تئیس اپریل کو حلقے میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہےکراچی میں 23 اپریل کو ہونے والے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کیلئے سیکیورٹی پلان کو عملی شکل دے دی گئی ہے، این اے 246 میں پولیس کے ہمراہ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز موجود ہوں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک پریذائیڈنگ افسر موجود ہو گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے  رینجرز کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دیے جانے پر پریذائیڈنگ افسران نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پریذائیڈنگ افسران کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر بھی رینجرز کی تعیناتی ایک اچھا اقدام ہے۔ ضلع وسطی کراچی میں پولیس اور رینجرز کا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے،جہاں سے کسی بھی اطلاع پر کارروائی کی جائے گی۔ پولنگ سٹیشنز میں 8 سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں