امریکا میں نیلام ہونے والا ایک سوکیرٹ کا یہ چوکور ہیرہ جنوبی افریقہ میں ڈی بیئرز کمپنی کی کانوں سے نکالا گیا، ہیرے کی تراش خراش میں ایک سال سے زیادہ وقت لگا ،فروخت سے قبل ہیرے کی قمیت کا اندازہ ایک کروڑ نوے لاکھ سے ڈھائی کروڑ ڈالر تک لگایا گیا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق زیورات کی نیلامی شروع ہونے کے تین منٹ بعد ہی یہ منفرد ہیرہ فروخت ہو گیا۔ گزشتہ پچیس برسوں کے دوران اس طرح کے سو کیرٹ سے زیادہ وزن والے صرف چھ ہیرے نیلام ہوئے ہیں،دو سال قبل سوئیٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں گلابی رنگ کا ایسا ہی ایک ہیرہ آٹھ کروڑتیس لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔ پنک سٹار یا گلابی ستارہ کے نام سے مشہور اس ہیرہ کی نیلامی زیورات کی فروخت میں اب تک کی ریکارڈ سطح ہے۔
نیویارک کے نیلام گھر سوتھبیزنے منفرد ہیرہ دو کروڑ اکیس لاکھ ڈالر میں فروخت کردیا
Apr 22, 2015 | 17:56