محکمہ موسمیات کی آئندہ چند روز میں پنجاب،سندھ،خیبر پی کے اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشنگوئی

Apr 22, 2015 | 20:47

ملک کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،سندھ اور بلوچستان میں کڑکتی دھوپ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے، سندھ  کے علاقوں شہید بے نظیر آباد،چھور میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ،نصیر آباد  جعفر آباد اور بولان میں  شدید گرمی کا راج ہے،ادھر پنجاب   میں بھی دن بھر موسم گرم رہتا ہے،گرمی دور بھگانے کیلئے ٹھنڈے مشروبات اور برف کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  آئندہ چند روز میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان  کے چند مقامات پر بارش متوقع ہے-

مزیدخبریں