پھولنگر بچی، پنڈی بھٹیاں، قصور، فیروزوالا، شیخوپورہ میں نوکرانی سمیت 4 لڑکیوں سے زیادتی

پھولنگر/ پنڈی بھٹیاں/ قصور/ فیروزوالا +سکھیکی +شیخوپورہ (نامہ نگاران+نامہ نگار خصوصی) پھول نگر میں 8 سالہ بچی، پنڈی بھٹیاں، قصور، فیروزوالا، شیخوپورہ میں نوکرانی سمیت 4 لڑکیوں سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے نواحی گائوں نواں مانیکا میں چودھری کے بیٹے نے نوکرانی کو بے آبرو کر دیا۔ نوجوان لڑکی مسماۃ سونیہ بی بی کے والد نصر اللہ نے اپنی تحریری درخواست میں بیان کیا گائوں کے چودھری شاہد نواز نے میری بیٹی سونیا کو اپنے گھریلو کام کاج کیلئے ملازمہ رکھا ہوا تھا، ملازمت کے دوران اُس کا بیٹا شان علی وقتاً فوقتاً میرے بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔ پھول نگر میں 16سالہ لڑکے نے 8سالہ بچی سے زیادتی کر ڈالی۔ مقدمہ درج۔ نواحی گائوں نتھے جاگیر میں محنت کش صدیق کی 8 سالہ بیٹی حجاب کو رحمت انصاری ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کی۔ پولیس تھانہ صدر نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ قصور میں تھانہ صدر پھول نگر پولیس نے جواں سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزم میں ملزم کو پکڑ کرمقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ کے مدعی نتھے جاگیر تھانہ پھول نگر کے رہائشی محمد صدیق نے بتایا اس کی جواں سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی ملزم رحمت نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی اور موقع سے فرار ہو رہا تھا پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ علاوہ ازیں فیروزوالا میں اوباش نوجوان نے گن پوائنٹ پر جواں سال لڑکی کو بے آبرو کر ڈالا جبکہ کمسن بچے اور دو لڑکیوں نے شور مچا کر زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ لاہور روڈ کی آبادی میاں کالونی میں اوباش نوجوان رمضان عرف بلو نے محنت کش غلام صابر کے گھر میں زبردستی گھس کر اسکی جواں سال بیٹی (پ) کو اغوا کر کے اپنے مکان پر لے آیا جہاں پر ملزم نے اسکے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ ونڈالہ دیال شاہ میں ایک مسجد کے امام نے نوعمر لڑکے طالب علم افضل کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ شادی شدہ خاتون (ب) اور (ن) نے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔علاوہ ازیںخانقاہ ڈوگراں روڈ ریلوے پھاٹک منڈی صفدر آباد میں ایک لڑکی (ل) کو رضوان نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے اغواء کرلیا اور غیر آباد مکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لاہورروڈ کی آبادی فیض پور میں محنت کش عارف کی بیٹی (ع) کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...