اسلام آباد: ایکسائز دفتر کے باہر کچرے سے نعش برآمد‘ وزارت داخلہ نے نوٹس لے لیا

Apr 22, 2016

اسلام آباد (آن لائن) ایکسائز دفتر کے باہر چھاپہ کے دوران گرفتار ٹائوٹوں میں سے ایک ٹائوٹ کی موت اور بھرے کچرے سے نعش برآمدگی۔ وزارت داخلہ نے نوٹس لے کر آئی جی اسلام آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل ایکسائز دفتر کے باہر وفاقی پولیس اور انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کر کے درجنوں ٹائوٹوں کو گرفتار کیا تھا اور ان میں ایک رضا بنگش نامی شخص بھی تھا تاہم دوسرے دن اس شخص کی کچرے کے ڈھیر سے نعش برآمد ہوئی تھی۔

مزیدخبریں