نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ چین پر واضح کردیا ہے کہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے حوالے سے دوہرا معیار نہ اپنایا جائے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے منوہر پاریکر نے کہا کہ چینی حکام پر ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے حوالے سے دوہرا معیار نہ اپنایا جائے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو کنٹرول کرنے کیلئے چین سمیت تمام ممالک کو ہر پہلو کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔ واضح ر ہے کہ چین نے مسعود اظہر پر پابندی بارے اقوام متحدہ میںبھارت کی قراردادوں کو ویٹو کردیا تھا۔
چین پر واضح کر دیا مسعود اظہر کے بارے میں دوہرا معیار اپنانے سے باز رہے: منوہر پاریکر
Apr 22, 2016