اسلام آباد (وقائع نگار+آئی این پی ) پاکستان تحریک انصا ف کے یوم تاسیس کے جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی کا اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تحریری ضابطہ اخلاق طے پاگیا۔ گزشتہ روز ضابطہ اخلاق پر ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد ، ایس ایس پی ساجد کیانی ، عبدالستار ایسانی اور اسد عمر کے درمیان اتفاق کیا گیا ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے دستخط کئے جس میں کہا گیا ہے کہ جلسہ رات دس بجے تک ختم کرکے گیارہ بجے تک ایف نائن پارک خالی کردیا جائے گا ۔ریاست اور مذہبی انتہاپسندی کے حوالے سے کوئی تقاریر نہیں ہونگی ۔ معاہدے کے نکات میں یہ بات بھی شامل کی گئی ہے کہ جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جائیں گے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر ریڈ زون میں سکیورٹی کے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جائیں گے۔ تمام اہم عمارتوں کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہو گی۔ 24اپریل کو تحریک انصاف کے جلسے کے لئے ایف نائن پارک کے اردگرد سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے ساتھ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام راستوں کو خاردار تاروں اور کنٹینر لگا کر بلا ک کر دیا جائے گا۔مزید برآں تحر ےک انصاف نے کرپشن اور پانامہ لےکس کے معاملے پر اپنا موقف مزےد سخت کرنےکا فےصلہ کیا ہے‘کر پشن کےخلاف مختلف شہروں مےں احتجاجی مظاہروں پر بھی غور شرو ع کر دےا ‘پارٹی کے 24 اپرےل کے ےوم تاسےس کی مر کزی تقرےب کے معاملات کو حتمی شکل دےدی ۔ ذرائع کے مطابق تحر ےک انصا ف کا اہم مشاورتی اجلاس جمعرات کے روز بنی گالہ مےں منعقد ہوا جسکی صدارت چےئر مےن تحر ےک انصاف عمر ان خان نے کی جبکہ جہا نگےر خان ترےن ‘شاہ محمود قرےشی ‘ نعےم الحق ‘شےریں مزاری ‘عبدالعلےم شر ےک ہوئے جبکہ وےڈ ےولنک کے ذرےعے لاہور سے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور ‘اعجاز احمد چوہدری اور رکن قومی شفقت محمودسمےت دےگر بھی شر ےک ہوئے جبکہ اجلاس مےں آرمی چےف جنرل راحےل شر ےف کی جانب سے فوج کے افسران کو بر طرف کےے جانے سمےت ملک کے دےگر معاملات کی حوالے سے بھی مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس مےں فےصلہ کےا گےا ہے کہ حکومتی کر پشن کےخلاف کسی صورت خاموش نہےں رہےگا۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے حوالے سے درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر 24 اپریل کو ایف نائن پارک میں انتظامیہ کی طرف سے اجازت دینے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔ شہری وحید محمود خان کی جانب سے یاسر محمود چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ تفریحی مقامات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ایف نائن پارک شہریوں کی تفریح کے لئے بنایا گیا ،اگر تفریحی مقامات پر جلسے جلوس کی اجازت ملتی رہی تو یہ سیاسی مقامات بن جائیں گے۔
ضابطہ اخلاق طے