کابل(آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 41 طالبان ہلاک جبکہ 23دیگر زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیرہ صوبوں میں آپریشن کلین اپ کیا اور طالبان کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کئے جس کے نتیجے میںاکتالیس طالبان ہلاک جبکہ درجنوںزخمی ہوگئے فورسز نے بڑی تعداد میں طالبان کو گرفتار بھی کرلیا۔
افغانستان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ، 41 طالبان ہلاک ، 23 زخمی
Apr 22, 2016