کامونکے (نامہ نگار) خاوند نے سوتے ہوئے بیوی کو کسی کے وار کر کے قتل کر دیا۔ نواحی گاﺅں کوٹ متولیاں کے لیاقت علی کی شادی مظفر گڑھ کی کوثر بی بی سے ہوئی اور اسکے بطن سے تین بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ گزشتہ رات کوثر بی بی سو رہی تھی لیاقت علی نے کسی کے وار کرکے اسے موت کی نیند سلا دیا۔ واہنڈو پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بیوی قتل