بھلوال میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا

بھلوال (نامہ نگار) بھلوال کے نواحی چک سات شمالی میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ کرکے دو حقیقی بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔ نوجوان مدثر کا کھیل کے دوران چک سات شمالی کے رہائشی علی اصغر وغیرہ سے جھگڑا ہوگیا تھا جس پر مدثر نے اپنے دوساتھیوں کے ہمراہ اس وقت علی اصغر اور عقیل اصغر پر فائرنگ کردی جب وہ چک سات شمالی میں اپنی چھتیں تیار کرنے والی فیکٹری میں کام میں مصروف تھے، فائرنگ سے دونوں بھائی شدید زخمی ہوئے اور طبی امداد ملنے سے قبل جاں بحق ہوگئے، علی اصغر کی عمر22 سال جبکہ عقیل کی عمر 18سال بتائی جاتی ہے۔ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو ہوگئے۔پولیس نے رپٹ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے جبکہ میتوں کو پوسٹ مارٹم کئے جانے کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم جلد گرفتار کرلئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
بھائی قتل

ای پیپر دی نیشن