اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے آڈٹ اعتراضات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے آڈٹ حکام کے ساتھ بہتر روابط اور ارتباط کار کو فروغ دیا جائے۔ اجلاس گذشتہ روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں کمیٹی کے کنوینر سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی کے رکن جنید انور چودھری سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت مواصلات اور اس کے ماتحت اداروں این ایچ اے کے 2002-03ءکے زیر التواءآڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ ایک آڈٹ اعتراض کے جائزے کے دوران کمیٹی کے کنوینر سید نوید قمر نے این ایچ اے کے چیئرمین شاہ تارڑ کو ہدایت کی کہ چھوٹے چھوٹے معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے آڈٹ حکام کے ساتھ بہتر روابط اورارتباط کار کو فروغ دیا جائے ۔ این ایچ اے کے چیئرمین نے پی اے سی کو یقین دلایا کہ جہاں جہاں سے ریکوری ہوئی ہے وہ ہم کریں گے اوراس کےلئے ہم کوششیں بھی کررہے ہیں۔
پی اے سی ذیلی کمیٹی