لاہور: سرچ آپریشن 64 مشتبہ افراد گرفتار، اسلام آباد میں 11 پکڑے گئے

لاہور+ اسلام آباد (نامہ نگار+ نیوز ایجنسیاں) لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 64 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ علاوہ ازیں پولیس اور پاکستان رینجرز نے تھانہ بنی گالہ کے علاقہ موہریاں اور گردونواح کے علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ملزموں کے قبضہ سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ 400 گھروں کی سرچنگ کی گئی۔ ادھر چنیوٹ میں شام تک 9 مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا اور 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
64 مشتبہ گرفتار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...