سٹاک مارکیٹ سنبھل نہ سکی‘ چوتھے روز بھی مندا‘ انڈیکس 47.71 پوائنٹس گر گیا

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندے کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 47.71 پوائنٹس کی کمی سے 33572.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس 47.71 پوائنٹس سے 33572.13 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 25.22 پوائنٹس مندے سے 19456.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 63.39 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 170.44 پوائنٹس مندا ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 384 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 125 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی۔ 226 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندا رہا اور 33 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 32 کروڑ 70 لاکھ 68 ہزار 210 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 15 ارب 33 کروڑ 54 لاکھ 82 ہزار 835 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل کم ہو کر 69 کھرب 51 ارب 28 کروڑ 62 لاکھ 33 ہزار 392 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 121 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی۔ 30 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندا رہا اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 87 لاکھ 92 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر دی نیشن