ملکہ الزبتھ دوم نے 90 ویں سالگرہ منائی

Apr 22, 2016

لندن (اے پی پی) برطانوی ملکہ الزبتھ دوم نے اپنی 90 ویں سالگرہ منائی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس موقع پر ملکہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی قوم کے لئے ’طاقت کی ایک چٹان‘ قرار دیا ہے۔ اس موقع پر ملکہ نے وِنڈسر محل میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارا۔ ان کے سب سے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس نے ریڈیو پر خصوصی نشریئے میں اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس دن کے موقع پر بکنگھم پیلس کی طرف سے ملکہ کی اپنے خاندان کے ساتھ تین یادگاری تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ملکہ الزبتھ گزشتہ سال سب سے زیادہ 28226 دن حکمرانی کرنیوالی ملکہ وکٹوریا کا ریکارڈ توڑ چکی ہیں۔ ملکہ الزبتھ آج جمعہ کے روز امریکی صدر باراک اوباما اور مشعل اوباما سے ملاقات کر رہی ہیں۔ برطانوی فوج کی جانب سے ملکہ الزبتھ کو سلامی پیش کی گئی۔ اکثر برطانوی اخباروں نے جمعرات کے روز ملکہ الزبتھ کی تصاویر کو نمایاں جگہ دی۔
ملکہ / سالگرہ

مزیدخبریں