پانامہ لیکس: وینزویلا کے آنجہانی صدر شاویز کے مشیر پر فرد جرم عائد

Apr 22, 2016

کاراکس (رائٹر) وینزویلا کے پراسیکیوٹرز نے پانامہ لیکس کے بعد مقامی بزنس مین جوسمت ویلاسکویز پر منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی ہے۔ مقامی ویب سائٹ Armando.info نے اس ماہ اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ویلاسکویز کے بھائی ایڈریان جو کہ آنجہانی صدر ہوگو شاویز کے مشیر بھی رہے ہیں نے جمہوریہ سیشلز میں 50 ہزار ڈالر سے ایک شیل کمپنی کھولی۔ یہ رپورٹ پانامہ پیپرز پر مبنی تھی۔

مزیدخبریں