”وزیراعظم قومی صحت پروگرام سہولیات فراہمی کی جانب اہم قدم ہے“

اسلام آباد( خبر نگار خصو صی )قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت کی سہولیات کی فراہمی صوبائی معاملہ ہے وفاقی حکومت صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔ وزیر اعظم قومی صحت پروگرام صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے جس سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے 100ملین افراد مستفید ہوںگے۔ پہلے مرحلے میں 115 اضلاع میں یہ پروگرام شروع کیا گیا جس سے 31لاکھ افراد کو فائدہ پہنچ رہاہے کہ 2016-17 ءکے دوران 7570.910ملین روپے زکواة وصول کی گئی اور تقسیم کی گئی جمعہ کو وفقہ سوالات کے دوران۔محمد مزمل قریشی کے سوال کے جواب میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے ایوان کو تحریری طورپر آگاہ کیاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد زکواة کی تقسیم صوبائی معاملہ ہے تاہم 2012-13ءمیں فاٹا و گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے 395.667 ملین روپے ، 2013-14ءکے دوران 4053.569ملین روپے، 2014-15ءمیں 4778.18ملین روپے ، 2015-16ءمیں 5303.53 ملین روپے جبکہ 2016-17 ءکے دوران 7570.910ملین روپے زکواة وصول کی گئی اور تقسیم کی گئی شیخ روحیل اصغر کے سوال کے جواب میں وزارت نے ایوان کو تحریر طورپر آگاہ کیاکہ ملک بھر میں رجسٹرڈ نرسوں کی تعداد 72343 ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ نرسوں کی تعداد 8891 ہے ۔ عائشہ سید کے سوال کے جواب میں وزارت پورٹس اینڈ شپنگ نے ایوان کو تحریری طورپر آگاہ کیاکہ یکم جنوری 2016ءسے 31مارچ 2017ءتک کراچی پورٹ سے 52.052 ملین ٹن درآمدات ، 12.529 ملین ٹن برآمدات اور 7549.455ملین روپے آمدن ہوئی ۔ پورٹ قاسم سے 30.448ملین ٹن درآمدات،7.902 ملین ٹن برآمدات اور 13256.52ملین روپے آمدن ہوئی ۔ گوادر پورٹ سے 73614میٹرک ٹن درآمدات اور 2195 ٹن برآمدات اور 2.78ملین روپے آمدن ہوئی۔
قومی اسمبلی/ وقفہ سوالات

ای پیپر دی نیشن