کراچی (نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ بالخصوص کراچی کے شہریوںسے پرزوراپیل کی کہ وہ 23،اپریل کولیاقت آبادسے مزارقائدتک نکلنے والی ریلی میںشرکت کویقینی بنائیںاورزیادہ سے زیادہ تعدادمیںگھروںسے نکل کرحکومتی مظالم کے خلاف اوراپنے حق اوراختیارات کے حصول کے لئے اپناکردارادا کریں ۔یہ بات انہوںنے بہادرآبادمیںپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرارکان رابطہ کمیٹی شبیراحمدقائمی، عبدالحسیب، محترمہ ہیر سوہواورایم کیوایم کے رہنماءکامران ٹیسوری اورڈاکٹرجہانزیب بھی موجودتھے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ عوام گھروںتک محدودنہ رہیں،کراچی کے بیٹے بیٹیاں،بہنیں،مائیں،بزرگ،بھائی نوجوان اورخصوصاًطلبہ وطالبات نکل کرسامنے آئیںاور اپنا حق اداکریں،ہم ایک تاریخی احتجاج ریکارڈکرانے جارہے ہیں،8سال سے ظلم وستم اورکراچی کے ساتھ بے حسی کاجومعاملہ چل رہاہے ،ناانصافیاںہورہی ہیںمظالم ڈھائے جا رہے ہیں،اختیارات سے منتخب نمائندوںکومحروم کردیاگیاہے۔یہ موقع ہے کہ ہم پانی ،سیوریج،سڑک،فٹ پاتھ،پارک،بجلی ہرمسئلے کے حل کے لئے 23اپریل کی ریلی میں شرکت کرکے اپنے اتحادسے ثابت کریںکہ عوام اپنے نمائندوںکے ساتھ ہیں،مئیرکراچی سمیت کسی بھی شہرکامئیرہوہم سب کے لئے اختیارات اووسائل مانگ رہے ہیں،ہمیں جائزحق دیناپڑے گا،کراچی 23اپریل کوسراپااحتجاج ہوکرلیاقت آبادسے مزارقائدتک تاریخی ریلی نکال کرمزارقائدکے سامنے اپنااحتجاج کرکے اس شہرسے اظہاریکجہتی کامظاہرہ کریںگے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ضرورت پڑی تووزیراعلیٰ ہاﺅس پربھی دھرنادیںگے،لوٹ ماربہت ہوچکی ،اب ہمیںان لیٹروںسے رقم اوراختیارات واپس لانے ہیں،سندھ کے حکمرانوں پر6500ارب کے مقدمات ہیںجس پرنیب اورسندھ حکومت کی نوراکشتی کی وجہ سے اس پرایکشن نہیںہورہا180مقدمات میگاکرپشن پربھی ایکشن لیاجائے۔قومی دولت خزانوںمیںواپس لانے کے لئے سندھ میںزمینوںکی بندربانٹ،کمیشن اوردیگرمعاملات کوبھی سامنے لائیںگے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے مزیدکہاکہ مسلم لیگ نواز ہو یا پی پی پی سب کااحتساب ہوناچاہئے۔متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)واحدجماعت ہے جس کے کسی بھی رکن اسمبلی یارہنماءپرایساکوئی مقدمہ یا الزام نہیں۔کچرا،بجلی،ٹرانسپورٹ اور تمام مسائل کے خاتمے کے لئے الیم احتجاج بلندکریںگے،اتوارسے احتجاجی ریلی شروع ہورہی ہے جس کاسلسلہ جاری رہےگا۔ٹی ٹونٹی ہے پھرسارے مرحلے طے کرینگے ہم اب اختیارات چھیننے کے عمل کومزیدبرداشت نہیںکریںگے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ عوام اب احتساب کے لئے آرہے ہیں،اب حقوق لیکررہنگے،اب کرپٹ اورلیٹرے اپنا انتظام کرلیں،3کروڑکایہ شہر اب انصاف کامتضاطی ہے ہم سب کوساتھ ملاکراورخاص طورپرتمام سیاسی جماعتوںکودعوت دیتے ہیںکہ وہ اتوارکی ریلی میںآئیں،سول سوسائٹی ، کارکنان اورسیاسی جماعتیںبھی شریک ہوں۔
فاروق ستار