ایف بی آر کا افسر تبدیل ‘اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹریوں کی گریڈ 17 میں ترقی

Apr 22, 2017

لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے کسٹم کے سینئر افسر توصیف احمد قریشی کو ڈائریکٹر IPP انفورسمنٹ نارتھ سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر آئی پی آر (سنٹرل) تعینات کر دیا ہے۔ ایف بی آر نے 10 اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹریوں کو گریڈ 17 میں پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دے دی ہے ترقی پانیوالوں میں سعید اللہ خان، سید عرفان احمد، عامر خان، ماجد یوسف خان، خاور محمود، نعمت علی، محمد یاسین، شبیر احمد، خورشید عالم شامل ہیں۔

مزیدخبریں