جان کو خطرہ، ڈاکٹر عاصم نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

Apr 22, 2017

کراچی(کرائم رپورٹر)سابق مشیر پٹرولیم اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے بوٹ بیسن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے بوٹ بیسن پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے جمعرات 20اپریل کو بوٹ بیسن کے علاقے میں دو مشکوک گاڑیوں نے ان کی گاڑی کا تعاقب کیا جن میں سے ایک گاڑی کے شیشے کالے تھے جبکہ دوسری گاڑی میں مسلح افراد سوار تھے اور ان میں سے ایک نے پستول کا رخ میری طرف کررکھا تھا جیسے گولی چلانے والا ہو اسی شخص کو گلبرگ تھانے میں دیکھا تھا تاہم اسی اثناءمیں سکواڈ کی گاڑی آگئی جس پر دونوں مشکوک گاڑیوں میں سوار مسلح افراد فرار ہوگئے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لئے سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔
ڈاکٹر عاصم/ مقدمہ

مزیدخبریں