کالے ہرن شکار کیس میں جودھپور کی عدالت نے سلمان خان کو طلب کرلیا

جودھپور(نیٹ نیوز + آن لائن) بھارتی شہر جودھپور کی عدالت نے کالے ہرن شکار کیس میں بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو 6 جولائی کو خود پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ جودھپور کی عدالت میں گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی تو سلمان کے وکلا ہستی مل سارسوت اور آنند ڈیسائی پیش ہوئے اور اپنا وکالت نامہ پیش کیا۔ عدالت نے آئند ہ پیشی تک 20 ہزار روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرنے اور 6 جولائی کو سلمان خان کو ذاتی طور پیش ہونے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ سلمان خان نے ہرن کے شکار کیلئے جو ہتھیار استعمال کیا تھا، اس کے لائسنس کی میعاد ختم ہو گئی تھی، جس کی سے محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ سے مقدمہ درج کرایا تھا۔ آرمز ایکٹ کیس میں نچلی عدالت نے 18 جنوری 2017ءکو سلمان خان کو بری کر دیا تھا اور اس فیصلے کے خلاف راجستھان حکومت نے ضلع و سیشن عدالت میں سات مارچ کو اپیل دائر کی۔ اس اپیل پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے نوٹس جاری کئے تھے۔
کالے ہرن کیس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...