فیصلہ سفید ہوتا ہے یا کالا لیکن عدلیہ نے گرے رنگ میں کر ڈالا: یوسف رضا

شجاع آباد (خبر نگار) یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹر افتخار بخاری کی مارکیٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاست نہیں کرتے بلکہ سیاست کو اپنے آباﺅ اجداد کی طرح عبادت سمجھ کرکرتے ہیں۔ انہوں نے پانامہ لیکس فیصلے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کیا فیصلہ ہے کہ ن لیگ یہ کہتی ہے کہ ہمارے حق میں یہ فیصلہ ہوا ہے اور عمران خان یہ کہتا ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہوا ہے۔ عدلیہ کا یہ فیصلہ سفید ہوتا یا کالا ہوتا مگر عدلیہ نے فیصلہ گرے رنگ میں کر ڈالا۔ اب دو ماہ بعد آنے والا فیصلہ ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گیا ہے۔ آخر میں انہوں نے شجاع آباد میں بخاری EYEٹرسٹ کے بننے پر بخاری خاندان جن میں بابر بخاری، وقار بخاری، امتیاز بخاری اور افتخار بخاری کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر سید ہ نسیم کوثر بخاری نے آئی ٹرسٹ کے لیے 20لاکھ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا۔ شرکاءمیں سید مجاہد علی شاہ، حاجی لیاقت بوسن، ملک غلام عباس مہے، کیانی، امیر بوسن، فخرعباس بوسن، سکندر حیات، ملک الطاف وینس، ملک جاوید گاگڑا، میاں ساجد بودلہ، ڈاکٹر حیات اعوان ڈائریکٹر بی زیڈ یو ملتان سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
یوسف رضا

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...