لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ اقبال اور قائداعظم کے پاکستان پر بدعنوان عناصر مسلط ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان دن بدن سیاسی، معاشی، اخلاقی اعتبار سے انحطاط کا شکار ہے۔ انہوں نے حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر اپنے بیان میں کہا کہ حکیم الامت نے کہا کہ تھا کہ قوموں کی بقا کا راز خود احتسابی میں پنہاں ہے مگر حکمران خود کو احتساب سے بالا سمجھتے ہیں اور کچھ نادان کرپٹ حکمرانوں کےلئے مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں۔ معاشرتی انحطاط اور زوال ہمارا مقدر اس لئے بنا کیونکہ معاشرہ خود احتسابی کے عمل سے دور ہوتا چلاگیا ۔
طاہر القادری