وینزویلامیں صدر کیخلاف مظاہرے جاری پولیس سے جھڑپیں، ہلاکتیں 9 ہو گئیں

کراکس(این این آئی)وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ایک بار پھر تصادم ہوا ہے۔ چند ایک مظاہرین نے پولیس پر پتھراو¿ کیا۔ جواب میں پولیس نے آنسو گیس استعمال کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس لاطینی امریکی ملک میں ہونے والے ہنگاموں میں 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکومت کے مخالفین سوشلسٹ صدر نکولس ماد±ورو کو ملک کے سنگین اقتصادی بحران کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں اور ا±نہیں ا±ن کے عہدے سے ہٹانے کے لیے ایک ریفرنڈم منعقد کروانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ماد±ورو نے بڑے پیمانے پر عوامی احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کے لیے پانچ لاکھ ملیشیا ارکان کو مسلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وینزویلا / مظاہرے

ای پیپر دی نیشن