نیو یارک (آن لائن)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے شام میں اسدی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر کیمیائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لبنانی دہشت گرد تنظیم حزب اللہ شام میں نہتے شہریوں کا گھیراو¿ کر کے ان کا قتل عام کررہی ہے۔ شام میں حزب اللہ کی موجودگی عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی سفیر نے ان خیالات کا اظہار سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ سے متعلق خصوصی اجلاس سے خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔ ایران کی کوشش ہے جہاں جہاں ممکن ہوسکے لبنانی حزب اللہ کے انڈے بچے پھیلائے جائیں۔انہوں نے شام میں امریکی میزائل حملوں کی مکمل تائید کی اور کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔سعودی مندوب نے اجلاس میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سعودی عرب تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور وادی گولان سے اسرائیل کے قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتا رہے گا۔
سعودی عرب