نئی دہلی (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) بھارتی اخبار میں جاسوس کلبھوشن یادیو کی پراسراریت پر مضمون شائع ہوا ہے جس میں کلبھوشن کی شخصیت، رابطوں اور بھارتی حکومت کے موقف پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں، بھارتی وزارت خارجہ نے سوالات پر جواب دینے سے معذرت کرلی۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس میں شائع مضمون میں کرن تھاپر نے پوچھا ہے کلبھوشن یادیو دو پاسپورٹ کا حامل کیوں تھا، اسے دوسرا پاسپورٹ حسین مبارک پٹیل کے نام سے 2003ءمیں جاری ہوا، حسین مبارک کے دوسرے پاسپورٹ کی تجدید 2014ءمیں ہوئی، کلبھوشن یادیو 2007ءسے ممبئی میں اپنی والدہ اونتی کے فلیٹ پرکرائے پر رہ رہا تھا،کلبھوشن نے حسین مبارک پ©ٹیل کے نام پر والدہ کا فلیٹ کرائے پر لیا، مضمون میں سوال کیا گیا کہ کلبھوشن نے اپنی والدہ کا فلیٹ حسین مبارک پٹیل کے نام سے کرائے پر کیوں لیا، کیا کلبھوشن یادیو نے اسلام قبول کرنے کے بعد نام تبدیل کیا، کلبھوشن یادیو کے نام سے ایک کار آمد پاسپورٹ کیوں اپنے پاس رکھا، بھارتی حکومت نے دونوں پاسپورٹس کا ریکارڈ چیک کیوں نہیں کیا۔
کلبھوشن/ سوالات