کراچی( وقائع نگار) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ جو جے آئی ٹی بانی ایم کیو ایم کو نہ بلا سکی وہ نواز شریف کو بلالے گی۔ یوسف رضا گیلانی کو ضرور عدالت میں بلایا گیا لیکن قطری خط پر وزیراعظم کو کٹہرے میں نہیں لایا گیا۔ سب سے کڑا احتساب پیپلزپارٹی کا ہوا کل کا دن چار سو بیس کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔