محمد صابرخان پےپلز پارٹی مےں شامل،بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

راولپنڈی(نےوز رپورٹر) مسلم لیگ ن سے 32سالہ طویل رفاقت رکھنے والے محمد صابرخان ،بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے صدر بابر سلطان جدون، کینٹ کے نائب صدرراجہ ظہیر اقبال کی کاﺅشوں کو سراہتے ہوئے محمد صابرخان نے کہا کہ ان کی دن رات کی محنت اور مخلصانہ کوششوں کے باعث میں نے پےپلز پارٹیٰ میں شمولیت اختیار کی موجودہ حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی واحد جمات ہے جو غریب اور مزدور کیلئے اپنی کوششےں جا ری رکھے ہوئے ہے قیادت کے نقش قدم پر چل کر پارٹی کیلئے کام جاری رکھوں گا۔ اس موقع پر راجہ ظہیر اقبال اور بابر سلطان جدون نے محمد صابرخان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم تمام کارکنوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور جو ناراض ہیں انھیں منانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمد صابرخان پارٹی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، اس موقع ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،جنرل سیکرٹری توقیر عبا سی ،کینٹ صدر ملک ظہیر ارشدایڈوکیٹ، تحصیل راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ ساجد عمر اور سینئر رہنما حمید خان درانی بھی موجود تھے جنہوں نے صابر خان کو بھرپور خو ش آمدید کہا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی خدمت اور عوام میں مقبولیت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن