پانامہ کیس میں ججزنے وزیراعظم کو کوئی رعایت نہیں دی،رہنما جماعت اسلامی

Apr 22, 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ )جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی ،جنرل سیکرٹری راجہ محمدجواداورسیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان نے کہاکہ پانامہ کیس میں ججزنے وزیراعظم کوکسی قسم کی رعایت نہیں دی اورقطری خط سمیت ان کی تمام وضاحتوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئےمستردکردیا اوردوججزنے واضح اندازمیں انھیں نااہل قرادے دیاا س لیے اب وہ اپنی ذات اور خاندان کےلئے پوری جمہوری بساط کوداﺅپر نہ لگائیں اور فی الفورمستغفی ہوں ۔پانامہ فیصلے پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے کہاکہ نااہل اور بددیانت حکمرانوں کی کرپشن اب زبان زدعام ہے او ر ان کا کردارپوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں