جماعة الدعوة کے زیراہتمام ”تعلیم عام کرو“ پروگرام کے تحت سکول بیگ تقسیم کی تقریب

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعة الدعوة کے زیراہتمام ”تعلیم عام کرو“ پروگرام کے تحت تقسیم سکول بیگ تقسیم کی تقریب کا اہتمام،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یونین کونسل مل پور ملک اشتیاق اور چیئرمین یونین کونسل بہارہ کہو عبدلواحد کیانی نے کہا ہے کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی سرگرمیوں کے باعث انسانیت کی مدد ہو رہیہے ، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے کارکنان نے ہر موقع پر پہنچ کر مدد کی ہے، سکول بیگ تقسیم کے لیے بہت سے بچوں کو تعلیمی حاصل کرنے کا موقع ملے گا ، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی سرگرمیاں نمایا ں نظر آتی ہیں، علاقے کے بچوں میں بیگ تقسیم کرنے پر فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ تقریب میں ملک اشتیاق، عبدالواحد، کونسلر چوہدری شمریز ، تاجر رہنما رحمت عباسی، اور جماعة الدعوة بہارہ کہو کے مسﺅل محمد قذافی نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن