کراچی (ہیلتھ رپورٹر)بل گیٹس نے مچھروں کی نگرانی کیلئے ڈرون کے استعمال کا مشورہ دے دیا۔مشہورمائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے کہا ہے کہ ملیریا جیسے موذی مرض کو ختم کرنے کے لیے مچھروں کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی کرنا ضروری ہوگیا ہے جس میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ لندن میں ہونے والی ’ملیریا سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ملیریا کے خاتمے کے لیے دنیا کو وہ کام کرنے ہوں گے جو اس سے قبل نہیں ہو سکے جیسا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، جس کی مدد سے مچھروں کی حرکات اور افزائش کی نگرانی کی جا سکے۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ڈرون اور سٹیلائٹ کے ذریعے مچھروں کی نگرانی کو ممکن بنایا جا سکے گا اس لیے ملیریا کے خاتمے کے لیے مائیکرو سافٹ نے 2 ارب ڈالر کی رقم مختص کی ہے تاکہ صرف ایک سال ( 2016ء )میں 4 لاکھ 45 ہزار افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والی اس بیماری کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر اس مرض سے نجات حاصل کرنا ممکن نہیں۔
بل گیٹس کامچھروں کی نگرانی کے لئے ڈرون کے استعمال کامشورہ
Apr 22, 2018