غیرمجاز شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے 246 اہلکار واپس بلا لئے گئے

Apr 22, 2018

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سپریم کورٹ آف پاکستان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے غیر مجاز شخصیات کی سکیورٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے 246اہلکاروں کو واپس بلالیا ہے واپس بلائے جانے والے اہلکاروں میں 50اہلکار سیاسی شخصیات ،86جوڈیشری؍سول ججوں،33سابق آئی جی؍ریٹائرڈ ؍ٹرانسفرڈ آئی جی،21اہلکار اسلام آباد انتظامیہ کے افسران،3اہلکار فارنرزاور 33پولیس اہلکار بیوروکریٹس،میڈیا نمائندوںاوردیگر سویلین کی سکیورٹی پر مامور تھے ان تمام اہلکاروں کو فوری طورپر پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی واپس

مزیدخبریں